(ایجنسیز)
غزہ: غزہ میں منگل کو اسرائیلی ڈرون کے تباہ ہونے کے بعد اسی مقام کے قریب فضائی حملے میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ وہ سکائی لارک ڈرون کے گرنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اسرائیل غزہ میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کی معلومات جمع کرنے کے لیئے ڈرون کا استعمال کرتا ہے جہاں فلسطین کے اسلامی عسکریت پسند گروپ حماس اور کئی مسلح گروپ سر گرم ہیں۔
حماس کے عسکریت پسندوں نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ
میں طیارے کو بر آمد کر کے سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا ہے، تاہم فوری طور پر مزید تفصیلات دستیاب نہیں تھیں۔
اسرائیلی فوج کو تباہ شدہ ڈرون کی خفیہ معلومات اور ٹیکنالوجی عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ جانے کا خدشہ ہے۔
تاہم سکائی لارک غیر مجاز افراد کو معلومات افشاں کرنے سے حفاظت کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔
ڈرون کی تباہی کے کچھ دیر بعد اسلامی جہاد تحریک نے کہا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں اس کے گروپ سے تعلق رکھنے والے تین ارکان ہلاک ہو گئے۔